پانی بحران بنیادی انسانی حقوق کامعاملہ ہے،بنیادی حقوق متاثرہوں توعدالت مداخلت کرسکتی ہے,ملک کاہربچہ ایک لاکھ سترہ ہزارکا مقروض ہے، چیف جسٹس ثاقب نثار
چیف جسٹس کی زیر صدارت پانی کے بحران اور ڈیمز کی تعمیر سے متعلق اسلام آباد میں اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے کہا کہ صوبوں کے درمیان کالا باغ ڈیم پر اختلاف ہے ، میڈیا صوبوں کے اختلاف کو زیادہ پذیرائی نہ دے ، اگر کالاباغ ڈیم تقسیم کا باعث بن رہا ہے تو دیگر آپشنز پر غور ہو سکتا ہے،، انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک کے ڈیم تعمیر کرنے سے دریائے نیلم خشک ہوجائے گا، پانی بحران بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے، بنیادی حقوق متاثر ہوں تو عدالت مداخلت کر سکتی ہے، ،،، چیف جسٹس نے کہا کہ ملک کا ہر بچہ ایک لاکھ سترہ ہزار کا مقروض ہے ، قرض اتارنے کے علاوہ اور بھی کئی معاشی مشکلات ہیں ، تجاویز دیں ڈیمز کیلئے فوری طور پر فنڈز کہاں سے آ سکتے ہیں ؟ یہ بھی دیکھنا ہوگا ڈیمز کی تعمیر میں کتنا وقت لگے گا۔۔