پاکستان میں امریکی ڈالر بے قابو ہوگیا۔ 2روپے 34پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔
تمام حکومتی اقدامات کے باوجود ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے، جہاں انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 34پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 2روپے 34پیسے مہنگا ہونے سے164 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالرپانچ روپے18پیسے اضافے سے نئی بلند ترین سطح 162 روپے 16 پیسے روپے پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے 10 پیسے کے اضافے سے 163 روپے کی بلندترین سطح پر پہنچا تھا۔