بھارت نے پاکستان آنے والے سینکڑوں سکھ یاتریوںکو اٹاری بارڈرپر روک لیا
بھارت نے پاکستان آنے والے سینکڑوں سکھ یاتریوںکو اٹاری بارڈرپر روک لیا، سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد بھارتی حکومت کی اجازت کی منتظر بن گئے۔ جمعرات کو بھارت سے سینکڑوں سکھ یاتری پاکستان میں ننکانہ صاحب کے جنم دن کی تقریبات میں شریک ہونے کےلئے پاکستان آنا چاہتے ہیں لیکن بھارتی حکام کی نااہلی کی وجہ سے اٹاری بارڈر پر سینکڑوں سکھ یاتری مشکلات کا شکار ہیں جبکہ بارڈر میں موجود سینکڑوں یاتری بھارتی حکومت کی اجازت کے منتظر ہیں، سکھ یاتریوں کو صبح دس بجے لاہور پہنچنا تھا لیکن بھارتی حکام کی جانب سے کوئی اجازت نہ مل سکی، مزید یہ کہ سکھ یاتریوں کو لانے والی خصوصی ٹرین واپس نہ آ سکی اور سمجھوتہ ایکسپریس کو واہگہ اسٹیشن پر ہی روک دیا گیاہے۔