نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج دو مریضوں میں ایڈز کی تصدیق
نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج دو مریضوں میں ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے۔ جمعرات کو نشتر ہسپتال ملتان میں شجاع آباد کے 58سالہ عبدالجبار اور مظفر گڑھ کے امتیاز میں ایڈز کی تشخیص ہوئی ہے، دونوں مریض ملتان کے نشتر ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق لیبارٹری رپورٹ میں دونوں مریضوں میں ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دونوں مریضوں کو نشتر ہسپتال ملتان کے آئی سولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔