وزیراعظم کے حکم پر 75%صارفین پر بجلی کا اضافہ نہیں ہوگا اس طرح 45%گیس صارفین پر بوجھ نہیں پڑے گا.عمر ایوب خان

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے جمعرات کو قومی اسمبلی میں کٹوتی کی تحریک پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ارکان نے سچ دل سے کہہ دیا ہے دن چوبیس گھنٹے اور تیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کس طرح ہوگی. اعدادوشمار مسخ کرنا ان لیڈروں کا کام ہے،. پانچ سال میں 10کروڑ روپے کے وزیر اعظم ہاوس کابل اس حکومت نے ادا کیا ہے. اعدادوشمار مسخ کرنے کی وجہ سے آج ہم نے دس کروڑ روپے کا بل آئیسکو کو دیاہے. ماضی کی حکومتوں کی لینڈ مائن کو آج نکل کر سائیڈ پر کررہے ہیں. کپیسٹی چارجز 2سوارب ادا کرنے پڑرہے ہیں وزیراعظم کے حکم پر 75%صارفین پر بجلی کا اضافہ نہیں ہوگا اس طرح 45%گیس صارفین پر بوجھ نہیں پڑے گا. ٹیوب ویلز کو سبسڈی دے رہے ہیں. بجلی کی قیمت بڑرہی ہے انہوں نے جو گڑھا کھودا تھا اس کی وجہ سے بجلی کی قیمتیں زیادہ ہورہی ہیں. پچھلے رمضان میں لوڈشیڈنگ تھی اس وقت بجلی کا جن کیوں قابو نہیں کیا ہم نے 30ہزار ایف آئی آر، 500اپنے ملازمین پر کارروائی کی 4ہزار ایف آئی آر کٹائی ہیں. چوری والے علاقے صاف کریں گے. سندھ کے ارکان نے میرا شکریہ ادا کیا. جس تیزی سے پی ٹی آئی جارہی ہے ہمارے امید وار سندھ میں بھی کامیاب ہوں گے بلوچستان میں بھی چوری ختم کریں گے گردشی قرض ماضی کی حکومت نے دیاہے جہاں چوری ہوتی تھی وہاں بجلی دی جس سے 450ارب کا قردشی قرض میں اضافہ ہوا ہے،اگر احتجاج اور شور کریں گے تو دیکھتے ہیں کہ کٹ موشن پر کون بات کرتاہے،انہوں نے کہاکہ 7ارب کی ریفائنری کا وزیر اعظم جلدافتتاح کریں گے قابل تجدید کے 250منصوبے مسلم لیگ ن نے بند کئے ہیں جس سے سندھ کو نقصان ہوا . آئی پی پیز کے معائدے کی تجدید نہیں کریں گے. بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں بجلی چوری کو ختم کریں گے شفاف پاکستان کا وزیر اعظم نے علم اٹھایا ہے.