ایم کیو ایم پاکستان کا سندھ حکومت کیخلاف احتجاج کا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کے خلاف کراچی بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی پی حکومت کے خلاف پورے کراچی میں احتجاج کا اعلان کردیا۔ کنور نوید جمیل نے کہا کہ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائے گا، سندھ حکومت کے بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، سندھ میں کورونا کی روک تھام کے لیے اقدامات بھی ناکافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہروں پر ایک پیسہ خرچ کرتے ہوئے ان کی جان نکلتی ہے، سندھ حکومت کے بجٹ میں کراچی، حیدرآباد کے لیے ایک بھی نیا منصوبہ نہیں، حکومت کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں سے ٹیکس اکٹھا کرتی ہے