پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہمیں مجبوراً کرنا پڑا، عمر ایوب
وفاقی وزیرتوانائی عمر ایوب نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہمیں مجبوراً کرنا پڑا۔ اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرتوانائی نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر وضاحت دنیا چاہوں گا۔ پیٹرو ل کی قیمتوں میں اضافہ ہمیں مجبورا کرنا پڑا۔ ہماری ہی حکومت تھی جس نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی۔عمرا یوب نے کہا کہ اپوزیشن کو حکومت کے اچھے اقدامات نظر نہیں آتے اور نہ ہی آئیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن دور میں ٹیکسز میں کتنا اضافہ کیا گیا؟ کیا کسی کویاد ہے؟۔ تباہ معیشت تو ہمیں ورثے میں ملی ہے