دور دراز علاقوں کے لوگوں کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،زلفی بخاری

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ عوام خصوصا دور دراز علاقوں کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ تحصیل جنڈ کے علاقے لوہاران میں گیس کی فراہمی کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد انہوں نے کہا کہ گیس کی سہولت Dakhni آئل فیلڈ کے اردگرد پانچ کلومیٹر کے علاقے میں واقع دیہات کو فراہم کی جائیگی