تین ممالک پر چوبیس گھنٹے بھاری، کرونا کے ایک لاکھ 9 ہزار کیسز رپورٹ
واشنگٹن / نئی دہلی / برازیلا: امریکا، برازیل اور بھارت میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1 لاکھ 9 ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس دسمبر میں چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 97 لاکھ تک پہنچ گئیجبکہ ہلاکتوں کی تعداد اضافے کے بعد 4 لاکھ 97 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ امریکا میں ایک روز میں 45 ہزار کرونا کے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ برازیل میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 46 ہزار اور بھارت میں اٹھارہ ہزار شہریوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔