سندھ میں کرونا ٹیسٹوں کی تعداد میں نمایاں کمی، این سی او سی نے وجوہات طلب کرلیں
کراچی : سیکریٹری صحت سندھ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند روز میں کرونا ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کرونا ٹیسٹنگ، اسمارٹ لاک ڈاؤن و ایس او پیز عملدر آمد اور کرونا ٹیسٹنگ کی موجودہ صلاحیت سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران 21 جون و گزشتہ 24 گھنٹے میں ٹیسٹوں کے اعداد و شمار پر بھی غور کیا گیا۔