پاکستان آنے والے کورونا منفی مسافروں کیلئے گھروں میں قرنطینہ کی شرط ختم
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان آنے والے کورونا منفی مسافروں کیلئے گھروں میں قرنطینہ کی شرط ختم کر دی۔ این سی اوسی نے بین الاقوامی ہوائی سفر کی پالیسی پر نظرثانی کر دی ہے جس کے مطابق مثبت کورونا ٹیسٹ پر گھروں میں قرنطینہ کرنا ہو گا۔
این سی او سی نے برطانیہ، کینیڈا، یورپ، چین، ملائیشیا سے براہ راست پروازوں میں چالیس فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔