روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ایک اور سنگ میل عبور کرگیا۔
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی طرف سے اچھی خبر آئی ہے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ایک اور سنگ میل عبور کرگیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ایک اور سنگ میل عبور کرگیا ہے، جمعہ تک اوورسیزپاکستانیوں نے ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔