سازشیں کرنیوالے پہلے بھی ناکام اورآئندہ بھی ناکام رہیں گے، عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سازشیں کرنے والے پہلے بھی ناکام رہے اورآئندہ بھی ناکام رہیں گے۔سالانہ ترقیاتی پروگرام کے فنڈز کا بَروقت اور شفاف استعمال ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ 560 ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ یونٹ بنایا جائے گا، محکموں کو 31 جولائی تک غیر منظور شدہ اسکیموں کو منظور کرانے کی ہدایت کر دی ہے، اسکیموں کا مکمل ٹائم فریم مرتب کیا جائے گا۔ 560 ارب روپے کا ایک روپیہ بھی لیپس نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا وہ تاریخ ساز ترقیاتی پروگرام کی ذاتی مانیٹرنگ کرینگے،