ملک میں کورونا سے مزید23افراد جاں بحق
ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا وائر س سے مزید تیئس افراد جاں بحق جبکہ نو سو ایک افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق چوالیس ہزار پانچ سو چوالیس افراد کے کرونا ٹیسٹ کئے گئے اور مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ صفر دوفیصد رہی ۔ملک میں وبا ء سے اب تک بائیس ہزار دو سو گیارہ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔