پاک نیوی کے بحری جہاز پی این ایس ایف کا علاقائی سمندری سلامتی کیلئے گشت کیلئے تعیناتی کے دوران کویت کا دورہ
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نےریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران کویت کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کویت کی بندرگاہ مینا الشويخ آمد پر میزبان بحریہ نے پاکستانی سفارتی حکام کے ہمراہ پاک بحریہ کے جہاز کا استقبال کیا۔
جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے میزبان حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دورےکے آخر میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشق میں بھی حصہ لیا۔ پی این ایس سیف کے اس دورے سے دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات اور مشترکہ آپریشن کی صلاحیتوں کو مزید فروغ ملے گا۔