سندھ: کل سے تمام مزارات و درگاہیں کھولنے کا اعلان
کراچی: صوبہ سندھ کے محکمہ اوقاف نے کل سے تمام مزارات اور درگاہیں کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ محکمہ اوقاف سندھ نے کراچی، حیدرآباد اور سکھر کے ایڈمنسٹریٹرز برائے اوقات کو اس ضمن میں باقاعدہ مراسلے بھیج دیے ہیں۔محکمہ اوقاف کی جانب سے بھیجے جانے والے مراسلوں میں کہا گیا ہے کہ کل سے تمام مزارات اور درگاہیں زائرین کے لیے کھول دی جائیں لیکن ساتھ ہی ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔