ایف اے ٹی ایف کاہدف جلد پورا کر لیں گے: وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہر
وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کاہدف جلد پورا کر لیں گے۔اس معاملے پر اپوزیشن کا بیانیہ افسوس ناک ہے۔اسلام آباد میں نیوزکانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے ایشو پر کامیابیاں موجودہ دورحکومت میں ہوئیں۔حماد اظہر نے کہا کہ ماضی میں لگائے جانے والے بجلی کے منصوبوں میں پلاننگ کا فقدان تھا۔ گزشتہ ادوار میں آئی پی پیزکے مہنگے معاہدے کیے۔موجودہ حکومت نے دوبارہ بات چیت کر کےقوم کے اربوں روپے بچائے۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے پر حکومت کی خصوصی توجہ مرکوز ہے۔