آئی سی یو میں داخل ظہیر عباس کی حالت بہتر ہونے لگی
ظہیر عباس کی اہلیہ ثمینہ عباس نے نجی چینل سے گفتگو میں بتایا کہ ڈاکٹرز نے بہتر نگہداشت کے لیے ظہیر جو آئی سی یو میں رکھا ہوا ہے، ظہیر عباس دبئی میں کورونا کا شکار ہوئے تھے، پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے پر گزشتہ اتوار لندن منتقل کیا گیا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اب ان کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے، ڈاکٹرز نے بہتر نگہداشت کے لیے انہیں ابھی تک آئی سی یو میں ہی رکھا ہوا ہے، ضرورت پڑنے پر دوسرے اسپتال منتقلی کا حتمی فیصلہ ڈاکٹرز کریں گے۔