پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کیس: شیخ رشید کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور
یشن جج کامران بشارت مفتی نے پی ٹی آئی رہنماوں کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،سیشن کورٹ لاہور نے پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں سماعت میں یاسمین راشد ، سبطین خان ، اسلم اقبال ، محمود الرشید اورسعدیہ سہیل کی ضمانتیں منظور کی گئیں ثانیہ کامران ، زینب ،شیر اکبر ،میاں عاطف اور عمر آفتاب کی ضمانت منظور ہوئی پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے درج کررکھا ہے- یشی کے دوران رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد نے کہا کہ ضمنی انتخابات صاف شفاف ہونے چاہیے، ہم ہر طرح سے تیار ہیں،الیکشن کمیشن کو پرانی ووٹوں لسٹوں پر انتخابات کروانے کی درخواست دی ہے- سابق وزیرداخلہ شیخ رشید ، پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور خرم نواز کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کر لی گئی سیشن کورٹ اسلام آباد نے ملزمان کو 5،5 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھانہ کوہسار میں شیخ رشید، مراد سعید، شہریار آفریدی سمیت دیگر پر مقدمہ درج ہے۔ پیشی کے دوران سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نےسندھ بلدیاتی انتخابات پربات کرتےہوئے کہا کہ نوابشاہ سے بیلٹ باکس اور پریذائیڈنگ افسران اٹھاکے لے جاتے ہیں، لاہور اور فیصل آباد کے ضمنی انتخابات میں ذمہ داران بہتر انتظامات کریں، اگر 17 جولائی کو اسی طرح کی چور بازاری اور غنڈہ گردی ہوئی تو انارکی پھیلے گی ایسی صورتحال میں جمہوریت کو نقصان پہنچتا ہے، معیشت دم توڑ دے گی، ایم کیو ایم کو تو کل پتہ لگ جانا چاہیے تھا- شیخ رشید نے کہا کہ اے این پی کو پتہ لگ گیا ، بی اے پی کہیں دکھائی نہیں دے رہی، کراچی میں انتخاب ہوئے گولیاں چلی اور لوگ مرے ہیں، ضمنی انتخابات میں اگر کوئی ایسی صورتحال ہوئی تو 12 رکنی اتحاد ذمہ دار ہوگی ایک دن میں 2،2 عدالتوں میں جارہا ہوں، عالمی سازش سے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لایا گیا، عمران خان کی سیاست عدم اعتماد تحریک اور سازش سے بڑی ہے-