وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے پراجیکٹ کو مکمل اور فنکشنل کرنے کے نظرثانی شدہ پلان کی منظوری دے دی
وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف کی پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے پراجیکٹ کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت منصوبے کو رواں برس مکمل کرکے ہر صورت فنکشنل کیا جائے۔حمزہ شہباز وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے پراجیکٹ کو مکمل اور فنکشنل کرنے کے نظرثانی شدہ پلان کی منظوری دے دی سابق حکومت نے ساڑھے تین برس ضائع کئے جس سے پراجیکٹ کی لاگت میں 3ارب روپے کا اضافہ ہوا۔حمزہ شہباز سابق حکمرانوں نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرکے قومی وسائل سے کھلواڑ کیا۔ نااہلی کے باعث ناصرف منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہوا بلکہ قومی وسائل کو نقصان پہنچا۔ منصوبے کی تاخیر کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا ۔ عوامی اہمیت کے اس منصوبے پر دن رات کام کرنا ہوگا ۔ لیبز کے لئے ضروری مشیزی اور آلات کی خریداری کے کام میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ ہیومن ریسورس کی بھرتی کا عمل بھی جلد شروع کیا جائے۔ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی بھرتی کے لئے سیٹرنگ کمیٹی تشکیل دیئے کی ہدایت وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی عمارت کے اطراف درخت اور پودے لگانے کی ہدایت منصوبے کو اکتوبر تک فنکشنل کرنے کے لئے پوری کوشش کی جائے۔ ہر 15 روز بعد میں خود پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لوں گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، چیف ایگزیکٹو آفیسر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت سیکرٹری تعمیرات ومواصلات نے منصوبے کے نظرثانی شدہ پلان کے بارے میں بریفنگ دی