ڈالر کی اونچی اڑان کے بعد واپسی،انٹربینک میں 48پیسے سستا کاہوگیا۔
کراچی: ڈالر کی اونچی اوڑان کے بعد واپسی ، کاروباری روز کےپہلے دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 48پیسے سستا ہونے کے بعد 207روپے کا ہو گیا ۔ سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آغازپرمثبت رجحان نظر آیا ہے ،ہنڈرڈ انڈیکس میں 681پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100انڈیکس 41ہزار 704پوائنٹس پر ٹریڈ ہو رہا ہے ۔ جمعہ کوانٹربینک میں ڈالرکی قدر میں اضافہ ہوا تھا اوردوران ٹریڈنگ 1 روپیہ 27 پیسے مہنگا ہوکر 208 روپے 50 پیسے کا ہوگیا تاہم مارکیٹ کے اختتام پر ڈالر207 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا۔