عوام نے پی ٹی آئی، جی ڈی اے کا صفایا کردیا۔وزیر اطلاعات سندھ
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ سندھ کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنساور دیگر جماعتوں کا صفایا کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کے ہر ضلع میں پیپلز پارٹی نے بڑی اکثریت سے فتح حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کو عبرتناک شکست دی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی نے چاروں ٹاون اور ڈسٹرکٹ کونسل میں تاریخی فتح حاصل کی ہے، لاڑکانہ میں میئر اور ڈسٹرکٹ کونسل کا چیئرمین پیپلز پارٹی کا ہوگا۔