کراچی کیلئے نئی بس سروس کا آغاز، بلاول نے افتتاح کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے لئے پیپلزبس سروس کا افتتاح کردیا۔کراچی والوں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ برسوں بعد شہر کی سڑکوں پر نئی بسیں چلیں گی، وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے پیپلز بس سروس کا افتتاح کردیا ہے۔پہلے مرحلے میں 7 روٹس پر 240 بسیں چلائی جائیں گی، نئی بسوں میں خصوصی افراد کے لئے الگ جگہ مختص کی گئی ہے، جب کہ مسافر اپنے موبائل فون بھی بس کے اندر ہی چارج کرسکیں گے۔