انٹربینک میں ڈالر سستا، سٹاک مارکیٹ میں بھی کمی

Jun 27, 2023 | 16:15

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کی قیمت میں 81 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر 286 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، کمی کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 289 پر فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا گیا ہے۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 172 پوائنٹس کمی کے بعد 41 ہزار 263 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

مزیدخبریں