یمن میں فوج بھیجنا ایک انتہائی حساس معاملہ ہے:عمران خان
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو یمن جنگ میں فریق بننے کی بجائے دونوں فریقوں کے درمیان افہام و تفہیم اور مذاکرات سے معاملہ سلجھانے میں کردارادا کرنا چاہیے،عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلے ہی فرقہ واریت کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کیے ہوئے ہے،جس کے باعث حکومت کو اس معاملے میں سوچ بچارکے بعداقدام اٹھانا چاہیے-