بم حملے کی ابتدائی رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کردی گئی
ملیر قائد آباد کے علاقے مرغی خانہ اسٹاپ پر ہو نے والے بم دھماکے کی ابتدائی رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کردی گئی ،تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد سے کیا گیا ،دہشتگردوں نے جانی نقصان بڑھانےکیلئے دھماکہ خیز مواد میں بال بیرینگ کا ستعمال بھی کیا،بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل میں نصب بم کا وزن چار سے پانچ کلو تھا جبکہ جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرکےتحقیقات شروع کردی گئی ہیںپولیس بس پر ہونے والے دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کے انجن نمبر سے مالک کا پتا لگا لیا گیا ہے پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سلیم نامی شخص کے نام رجسٹرڈ ہے جو گلشن غازی کا رہائشی ہے،سلیم کے مطابق موٹر سائیکلدوہزار بارہ میں خریدی جو دوہزاربارہ میں ہی موچکو تھانہ کی حدود سے چوری ہوگئی تھی جس کی ایف آئی آر موچکو تھانہ میں درج ہ، ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ دھماکے میں پانچھ کلو بارودی مواد استعمال ہوا جسے ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعےکنڑول کیا گیاانکا کہنا تھا کہ دھماکہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے۔ کیمرہ مین محمد وسیم کے ساتھ ساجد اعوان وقت نیوز کراچی