ہالی وڈ کی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم "وار ڈاگز" کا پہلا ٹریلر جاری
فلم کی کہانی دو اسلحہ ڈیلرز کے گرد گھومتی ہے جنہیں افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا کنٹریکٹ دیا جاتا ہے ،اس دوران انہیں کئی خطرات کا سامنا کرنا پڑتا تھا. ٹاڈ فلیپس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں جوناح ہل اورمائلز ٹیلر مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہیں ،فلمساز ادارے وارنر برادرز کے بینتر تلے بننے والی فلم انیس اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی