روس: صدرکی کرپشن کے خلاف ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔
روس کے دارالحکومت ماسکو میں بدعنوانی کے خلاف ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے روسی صدر سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا، اس دوران شدید نعرہ بازی بھی کی گئی، حالات اس وقت خراب ہوئے جب حزب اختلاف کے رہنما الیکسی نوالنی مظاہرے میں شرکت کے لیے پہنچے تو انھیں گرفتار کر لیا گیا۔ مزاحمت پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں، جس کے بعد نو سو سے زائد مظاہرین کو بھی گرفتار کرلیا گیا، امریکا نے نہتے مظاہرین پر طاقت کے استعمال اور گرفتاریوں پر روسی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریوں کو جمہوری اقدار کی کھلی توہین قرار دیا ،، الیکسی نوالنی نے وزیراعظم دمتری کے بارے میں رپورٹس شائع کی تھیں جن میں مبینہ طور پر کہا گیا تھا کہ وہ محلات، کشتیوں اور انگوروں کے باغات کے مالک ہیں اور یہ اثاثے ان کی سرکاری تنخوا کے حساب سے بہت زیادہ ہیں۔