اداکارہ نور نے اپنے چوتھے شوہر ولی حامد خان سے بھی علیحدگی کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اداکارہ نے گھریلو ناچاقیوں کی وجہ سے اپنے چوتھے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کیا اور باقاعدہ طور پر انہوں نے لاہور کی مقامی عدالت میں خلع کیلئے درخواست بھی جمع کرا دی ہے۔ اداکارہ نور نے ولی حامد خان سے 2015 میں چوتھی شادی کی تھی جو صرف دو سال ہی چل پائی۔ ولی حامد معروف گلوکار حامد علی خان کے صاحبزادے ہیں۔ اداکارہ نور کی اِس سے قبل 3 شادیاں ناکام ہو چکی ہیں۔ ملک میں آج کل شوبز سٹارز کی علیحدگی کی خبریں عروج پر ہیں ۔ جاناں ملک اور وینا ملک نے بھی اپنے شوہروں سے خلع لیا تھا۔