یوکرین: ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5افراد ہلاک

یوکرین کا فوجی ہیلی کاپٹر ملک کے سورش زدہ علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا حادثے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایم آئی ٹو ہیلی کاپٹر دارالحکومت سے 25 میل دور جنوب مشرقی علاقے میں گر کر تباہ ہوا حادثے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان سمیت دیگر دو افراد بھی واقعے میں ہلاک ہوگئے۔یوکرین کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر پاور لائن کی زد میں آکر تباہ ہوا ہے مگر وجوہات جاننے کے لئے چھان بین شروع کردی گئی ہیں۔