عوام کو کسی بھی صورت ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑسکتا۔ وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کو فوری طورپرضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ عوام کو کسی بھی صورت ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتالہذامصنوعی مہنگائی پیداکرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔وزیراعلی پنجاب نے کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کوہدایت کی کہ وہ مارکیٹوں اور بازاروں کے دورے کرکے اشیائے ضروریہ کے نرخوں کا جائزہ لے اورقیمتیں مناسب سطح پر لانے کیلئے ہرممکن اقدامات کرے۔شہبازشریف کا کہناتھاکہ عوام کو کسی بھی صورت ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتالہذامصنوعی مہنگائی پیداکرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔