عالمی نمبر پانچ سپین کے رافیل نڈال اور جاپان کے کی نیشیکوری نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔
میامی امریکا میں جاری ایونٹ کے ایک میچ میں عالمی نمبر پانچ سپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال کا مقابلہ جرمنی کے فلپ کوہل شرائبر سے تھا، اپنے کیریئر کا ہزار واں میچ کھیل رہے سپینش کھلاڑی کو پہلے سیٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا
رافیل نڈال نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے دوسرا اور تیسرا سیٹ جیت کر میچ میں صفر چھ، چھ دو اور چھ تین سے کامیابی حاصل کرلی دوسرے میں عالمی دو جاپان کے کی نیشیکوری اور سپین کے فرنینڈو ورڈاسکو مدمقابل تھے، جس میں جاپانی ٹینس پلیئر نے سات چھ، چھ سات اور چھ ایک سے فتح سمیٹی۔