سعودی عرب میں نامعلوم مسلح ڈاکو2 ملین سے زائد نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
سعودی عرب میں نامعلوم ڈاکوﺅں نے فائرنگ کر کے سکیورٹی کمپنی کے دو اہلکاروں کو زخمی کر دیا اور ان سے 2ملین سے زائدکی نقدی لے کر فرار ہو گئے۔ریاض پولیس کے ترجمان کرنل فواز ال مایئمن کے مطابق زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق ضلع ال رعد میں تین مسلح ڈاکوﺅں نے سکیورٹی کمپنی کے کیش سے بھرے ہوئے ٹرک کو روک کر اس سے 2 ملین سے زائدکی رقم لوٹ لی جبکہ ان کی فائرنگ سے سکیورٹی کمپنی کے دو اہلکار بھی زخمی ہو گئے ہیں ۔ زخمیوں کوطبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔