پاکستان تبدیل ہو رہا ہے اور نیا پاکستان بن رہا ہے,سی پیک کا فائدہ پورے پاکستان کو ہوگا,وزیراعظم نواز شریف
وزیراعظم نواز شریف نے حیدر آباد میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کیا,انہوں نے کہا پاکستان تبدیل ہو رہا ہے اور نیا پاکستان بن رہا ہے, دو ہزار تیرہ پاکستان میں دہشتگردی تھی۔ہم نے دہشتگردی کی کمر توڑ دی۔آج کراچی میں امن ہے لوگ خوفزدہ نہیں,نواز شریف نے کہا بلوچستان میں بھی امن ہے۔ سی پیک کا فائدہ پورے پاکستان کو ہوگا, وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں سب کو روزگار ملے گا اور جہالت ختم ہوگی, انہوں نے کہا سندھ کے لوگ پیپلز پارٹی سے پوچھیں کہ اس نے ہیلتھ کارڈ کیوں نہیں بنائے۔ ہم سے پہلے موٹر وے کسی نے کیوں نہیں بنائی,وزیراعظم نے کہا ملک میں تعلیمی انقلاب آئے گا۔ اور اگلے سال لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔ جلد پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوگا