امریکی نائب صدر مائیک پینس کا امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کے عزم کا اعادہ
مائیک پینس نے اسرائیل کے حق میں لابی کرنے والے گروپ ’امریکن اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی ‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں تک امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے مذاکرات کے بعد صدر ٹرمپ امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کیلئے پر خلوص کوشش کر رہے ہیں، یروشلم مقبوضہ بیت المقدس کا دارالحکومت ہے اور صیہونی یہودی باقاعدہ سازش کے تحت امریکی سفارتخانہ یہاں منتقل کرانا چاہتے ہیں تاکہ فلسطین کے دیگر علاقوں کی طرح اس پر بھی قبضہ کیا جا سکے۔ حال ہی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیوڈ فرائیڈ مین نامی وکیل کو اسرائیل میں سفیر تعینات کیا ہے ، یہ شخص امریکہ میں اسرائیلی حقوق کا محافظ سمجھا جاتا ہے