امریکہ کا بھارت سے لاجسٹک اور میری ٹائم معاہدہ خطرے کی گھنٹی ہے,مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ
بحرہند میں سیکیورٹی چیلنجز سے متعلق اسلام آباد میں ایک روزہ قومی کانفرنس منعقد کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ناصر خان جنجوعہ کا کہنا تھا کہ میری ٹائم سیکیورٹی کا تصور نہایت اہمیت کا حامل ہے اور یہ مزید بہتر ہو رہا ہے۔ میری ٹائم سیکیورٹی دنیا بھر کے دریاﺅں اور سمندروں سے منسلک ہے، سمندر، گورننس اور سلامتی اسکے اہم جز ہیں، مشیرقومی سلامتی نے کہا کہ بھارت اور امریکا بڑے دفاعی شراکت دار کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں، امریکہ کا بھارت سے لاجسٹک اور میری ٹائم سیکیورٹی معاہدہ خطرے کی گھنٹی ہے, ناصر جنجوعہ نے کہا کہ بھارت بحر ہند میں چین کا راستہ روکنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ خطے میں امریکا کے بھی تین لاکھ ساٹھ ہزار فوجی موجود ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کے دیگر ممالک کیلئے بیرونی دنیا سے رابطے کا گیٹ وے ہے