معمولی سی توجہ دے کر انسان اپنے جسم میں موجود اہم وٹامن کی کمی دور کرسکتا ہے
معمولی سی توجہ دے کر انسان اپنے جسم میں موجوداہم وٹامن کی کمی دور کر سکتا ہے۔ انسانی صحت کے لئے وٹامن ڈی کا ہونا لازمی ہے، اس کی بدولت جہاں انسان کا جسم مضبوط رہتا ہے وہیں کئی بیماریوں سے بھی محفوظ رہا جا سکتا ہے زیادہ تر وٹامن ڈی کی کمی کے شکار افراد بدہضمی، موسمی ڈپریشن، موٹاپے، مدافعتی کمزوری، ڈیمینشیا، جلد اور خارش جیسے امراض میں مبتلا ہو جاتے ہیں جبکہ اس سے ذیابیطس، دمہ اور کینسر جیسے امراض بھی لاحق ہو سکتے ہیں۔اس کی علامات میں بہت زیادہ پسینہ آنا، غیر متوقع جسمانی درد، ہڈیاں ٹوٹنا، شدید درد اور چڑچڑاپن شامل ہے۔