2012ے اب تک بقایاجات ادا نہیں کیے گئے نہ ہی انہیں اپ گریڈ کیا گیا ہے:لیڈی ہیلتھ ورکرز
شدید نعرے بازی،سڑکوں کا گھیراؤاور ہاتھوں میں پلے کارڈز۔۔۔ یہ مناظر ہیں چیئرنگ کراس لاہور کے جہاں لیڈی ہیلتھ ورکرزاپنے مطالبات کیلیے سڑکوں پرنکل آئیں۔ پنجاب کے چھتیس اضلاع سے آئی لیڈی ہیلتھ ورکرزکا کہنا تھا کہ یکم جولائی دوہزاربارہ سے لیکر اب تک ان کے بقایاجات ادا نہیں کیے گئے نہ ہی ان کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ حکومت ان کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کرنا بند کرے۔دوسری جانب مال روڈ پر جاری احتجاج کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ متبادل راستہ نہ ملنے پر راہگیر ایک دوسرے سے الجھتے نظر آئے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز سے وہ اپنے مطالبات حکومت کے سامنے پیش کر رہے ہیں مگر اس کے باوجود حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ اس بار مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے۔
پی ٹی سی :