پیرس کی کاروباری شخصیت راجہ مظہر ذمہ واریہ و برادران کے ہمالیہ ریستوران سرائے عالمگیر کا افتتاح
پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) فرانس کی معروف کاروباری اور سیاسی شخصیت ہمالیہ ریستوران کے مالک راجہ مظہر ذمہ واریہ اور انکے بھائیوں نے پاکستان کی ترقی میں عملی طور پر حصہ ڈالتے ہوئے پاکستان کے شہر سرائے عالمگیر میں ہمالیہ ریستوران اور میرج ہال تعمیر کیا۔ تاکہ ان کے علاقے کے لوگوں کو روزگار بھی ملے اور فرانس کی کوالٹی کے کھانے بھی پاکستانی لوگوں کو میسر ہوں۔ افتتاح میں فرانس کی اہم پاکستانی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر وسابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ حکمران ریاستی اداروں کو گالیاں دے رہے ہیں آفرین ہے کہ ان ججز پر جو گالیاں سن کر برداشت کررہے ہیں وہ سرائے عالمگیر میں ہمالیہ میرج ہال اینڈ ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ چار پانچ وزراء پینٹ کوٹ پہن کر روزانہ سپریم کورٹ آتے ہیں توہین عدالت کے مرتکب ہیں ان کو مچھ جیل بھیجنا چاہیے جب چھ ماہ عید گذار کر واپس آئینگے انکو پہچانا مشکل ہوگا انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کرپشن پر سزا ہوگئی مسئلہ کامے کا نہیں کرپشن کا جو یہ سمجھتے ہیں کہ الیکشن میں ہمدردریاں کا ووٹ ملے گا انکی غلط فہمی ہے بے نظیر تو شہید ہوئی تھی جبکہ نواز شریف کے خلاف تو سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا ہے کہ سب الیکشن کی باتیں کررہے ہیں کوئی ان سے یہ پوچھیں کہ الیکشن ہونا بھی ہے کیا؟ انہوں نے کہا کہ گجرات میں ہم الیکشن لڑیں گے اگر کسی جماعت کے ساتھ الائنس ہوتا ہے تو بسمہ اللہ ورنہ تمام ساتھیوں اور بھائیوں کی مشاورت سے مل کر الیکشن لڑینگے چوہدری شجاعت حسین نے راجہ مظہر ‘راجہ عبدالسلام کو ہمالیہ ریسٹورنٹ بنانے پر مبارکبا ددی اور کہا کہ پیر س میں بھی انکا ریسٹورنٹ ہے میں وہاں بھی گیا تھا یہ لوگوں کی خدمت کررہے ہیں چوہدری شجاعت حسین کہا ہے کہ ابھی توحلقہ بندیوں پر اعتراضات آنے ہیں حکمران جماعت نے پولنگ سے پہلے ہی مرضی کی حلقہ بندیاں کراکے دھاندلی شروع کردی ہے اس پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات ہیںآخر میں امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر طارق سلیم نے دعا کروائی جبکہ راجہ مظہر ذمہ واریاں نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس افتتاحی تقریب میں پیرس سے قاری فاروق احمد فاروقی ، ابرار کیانی ، راجہ حبیب ، چوہدری طاہر رزاق ، سلطان محمود اور چوہدری مختار و دیگر نے بھی شرکت کی۔