ملک بھر میں گرمی کی لہر میں اضافہ ہونےلگا،جبکہ میدانی علاقوں میں گرمی شدت اختیار کرگئی۔
ملک بھرمیں درجہ حرارت بڑھنےسےگرمی کی لہرمیں اضافہ ہونےلگاہے، جبکہ میدانی علاقوں میں گرمی شدت اختیار کرگئی ہے، اسلام آباد میں پارہ بتیس، تربت میں اکتالیس، ڈی آئی خان اور لاہور میں پینتیس، کراچی میں چالیس جبکہ حیدر آباد اور سکھر میں بیالیس ڈگری تک پہنچ گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہےگا، تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا، سب سے زیادہ گرمی شہید بینظیر آباد،سکرنڈ تینتالیس،سکھر،دادو،حیدر آباد،مٹھی اور پڈعیدن میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔