اراضی کے سودے میں میری اہلیہ ملوّث نہیں۔ وزیرِاعظم شنزوآبے
جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ اراضی میں ملوث نہیں ہیں۔ جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ایوانِ بالا کے کمیٹی اجلاس میں بیان دیتے ہوئے وزیر اعظم شنزوآبے نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ مذکورہ الزامات کی مسلسل تردید کرتی آرہی ہیں کہ انہوں نے سکول کے منتظم ادارے کو اراضی کے متنازعہ سودے میں ملوث نہیں ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزارت نے دستاویزات میں رد و بدل کا اعتراف کیا تھا کہا کہ اس نے سرکاری اراضی سکول چلانے والے ایک ادارے موری تومو گاکوئن کو مارکیٹ کی نسبت انتہائی سستے داموں فروخت کی تھی جس سے اقرباءپروری کے الزامات نے جنم لیا اور شنزو آبے کی اہلیہ کیلئے کو اس اراضی پر قائم کئے جانے والے نئے سکول کی اعزازی پرنسپل مقرر کیا جانا تھا۔