عفرین: دہشتگردوں کا نصب کردہ بم پھٹنے سے 6 افراد ہلاک
عفرین کے مرکز میں واقع ایک گھر میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے،پی وائے ڈی اور وائے پی جی کے فرار ہوتے دہشت گردوں کی طرف سے نصب کردہ بم کے پھٹنے کے نتیجے میں 6 افراد ملبے تلے دب کر ہلاک ہو ئے۔ شام کے ذرائع ابلاغ کے مطابق تحصیل عفرین کے مرکز میں واقع ایک گھر میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے، پی وائے ڈی اور وائے پی جی کے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی طرف سے نصب کردہ بم کے پھٹنے کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہلاک جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا جسے قریبی ہسپتال متقل کر دیا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔