قطر کے لڑاکا طیاروں کی متحدہ عرب امارات مسافر طیاروں کو ایک مرتبہ پھر ہراساں کرنے کی کوشش
قطر کے دو لڑاکا طیاروں کی بحرین کی فضائی حدود میں ایک مرتبہ پھر متحدہ عرب امارات کے دو مسافر طیاروں کو ہراساں کرنے کی کوشش پر یو اے ای نے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق یو اے ای کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بحرین کی فضائی حدود میں پرواز کے دوران میں قطر کے دو لڑاکا طیاروں نے امارات کی دو مسافر پروازوں کا راستہ روکنے کی کوشش کی ہے اور ان میں ایک طیارہ ایک مسافر پرواز کے بالکل سامنے آگیا تھا تاہم اس کے پائلٹ نے نہایت پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تصادم سے بچنے کے لئے اس کا رخ موڑ دیا۔قطری طیاروں کی یہ اقدام شہر ی ہوا بازی کی واضح خلاف ورزی ہے۔اتھارٹی نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ قطری طیاروں کی جانب سے امارات کے مسافر طیاروں کوہراساں کرنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے پہلے اسی طرح کے دو واقعات پیش آچکے ہیں اور ان کی شہری ہوابازی کی بین الاقوامی تنظیم کو شکایات کی جاچکی ہیں۔