نوازشریف کی پینتیس سالہ سیاست جمہوریت کےخلاف سازشوں سےبھری ہے،نوازشریف کواب سمجھ آیاکہ میمو گیٹ پرعدالت نہیں جاناچاہئےتھا, مولا بخش چانڈیو
اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی کے سینیٹرمولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اب سمجھ آیا کہ میمو گیٹ میں انہیں عدالت نہیں جانا چاہیےتھا،نوازشریف کو باقی ساری غلطیوں کا بھی اعتراف کرلیناچاہیے، ادھورا اعتراف کافی نہیں،میاں صاحب جمہوریت کے خلاف جرائم پر قوم سے معافی مانگیں،یہ کیسے لیڈر ہیں جنہیں اتنی سمجھ نہیں کہ کس معاملے میں عدالت میں جانا چاہیے اور کس میں نہیں،مولا بخش چانڈیو نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہائے اس زدوپشیماں کا پشیماں ہونا،بدقسمتی سے ایسا شخص مینڈیٹ چرا کر تین بار ملک کا وزیراعظم بنا،نواز شریف جتنے بھولے بنتے ہیں اتنے ہیں نہیں،وہ ایک بار پھر قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں،نوازشریف کی پینتیس سالہ سیاست جمہوریت کے خلاف سازشوں سے بھری ہے