پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس:نئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دینےکی ہدایت. فریقین کو نئی کمیٹی کے سامنے تین اپریل کو پیش ہونے کا حکم
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے کی۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کے فنڈز کی چھان بین کےلئے بنائی گئی کمیٹی میں دو نئے ممبران شامل کریں گے۔ پہلے دو افسران نے تحقیقاتی کمیٹی کا حصہ بننے سے معذرت کرلی تھی۔۔ دو روز تک دو نئے ممبران کا تقرر ہوجائے گا۔ تحقیقاتی کمیٹی 3 اپریل کو پی ٹی آئی کےفنڈز کی چھان بین کریگی