سپریم کورٹ نے بنی گالہ تعمیرات کیس کی سماعت میں راول ڈیم پرسرکاری اراضی لیز پرلینے والوں کونوٹسسز جاری کردئیے
سپریم کورٹ میں بنی گالہ تعمیرات کیس کی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ بنیادی حقوق یا مفاد عامہ کے مقدمات میں التوانہیں دیں گے۔ اصل ایشو راول ڈیم کوگندگی سے بچانا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا کہ راول ڈیم کوآلودہ پانی سے بچانے کے لیے مقامی مکین گھروں میں سیپٹک ٹینک بنائیں گے جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ مہربانی کرکے جھیل میں گندا پانی روکنے کا پلان دیا جائے۔ سیپٹک ٹینک بنانا عارضی حل ہے۔ عدالت نے راول ڈیم پرسرکاری اراضی لیز پر لینے والوں کونوٹسسز جاری کردیئے۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت تک تمام مسائل کاحل لے کرآئیں۔ مسائل کا حل نکالیں بصورت دیگرقانون اپنا راستہ خود بنائے گا جن کوبلانا ہے ان کے نام دے دیں۔ پنجاب میں اصل وزیر رانا ثنااللہ ہے۔ کیوں نہ رانا ثنااللہ کو بلالیں۔ مرکزاورصوبے میں ان کی ہی حکومت ہے۔ عدالت عظمی نے کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کردی