پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں دوسرے روز مندی کے اثرات ختم

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو گزشتہ روز کی مندی کے اثرات ختم ہوگئے،سرمایہ کاروں نے چین کی جانب سے پاکستان کو ملنے والے 2ارب10کروڑ ڈالر اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہونے کا مثبت اثر لیااور نئی سرمایہ کاری کو ترجیح دی گئی،تیزی کے سبب کے ایس ای100انڈیکس کی38200اور38300کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،51فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ رہا اور53فیصد شیئرز کی قیمتوں میں تیزی رہی۔کاروبار میں ہونی تیزی کی وجہ سے مارکیٹ سرمایہ میں41ارب37کروڑروپے سے زائدکااضافہ ہوا۔منگل کو شیئرز مارکیٹ میں منافع کے حصول کی خاطرحصص کی فروخت کے دبائو کے سبب کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہو۔کاروبار کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 38039پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم برادر ملک چین کی جانب سے 2ارب ڈالر سے زائد ملنے کے نتیجے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہونے کے باعث حکومتی مالیاتی ، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام،توانائی فوڈز،سیمنٹ سمیت سیگرمنافع بخش سیکٹر میں خریداری کی گئی، جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100 انڈیکس 38372پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم اتارچڑھائو کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکا، اتار چڑھائو کاسلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس200.47پوائنٹس اضافے سے38329.13پوائنٹس پر بندہواجبکہ کے ایس ای30انڈیکس99.06پوائنٹس اضافے سے18139.52پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس582.17پوائنٹس اضافے سے62488.38پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس148.72پوائنٹس اضافے سے28061.69پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر 347 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے177کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،139کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 31کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔منگل کومجموعی طور پر8کروڑ63لاکھ89 ہزار470 شیئرز کا کاروبارہوا،جو گزشتہ روز پیر کے مقابلے میں 2کروڑ99لاکھ14ہزار720شیئرززائدہ یں۔مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 41ارب37کروڑ94لاکھ84ہزار844روپے اضافے سے 78کھرب 7ارب87کروڑ55لاکھ24ہزار396روپے ہوگیا