وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ماہ دورہ چین کا شیڈول طے پا گیا
وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ماہ دورہ چین کا شیڈول طے کر لیا گیا، وزیراعظم 27 اپریل کو 3 روزہ دورے پر بیجنگ روانہ ہوں گے، وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ سمیت دیگر کابینہ ارکان وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم دوسرے ون بیلٹ ون روڈ فورم میں شرکت کریں گے، فورم میں دنیا بھر سے 100 سے زائد ممالک کے سربراہان اور مندوبین شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان فورم کی سائیڈ لائن پر عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔وزیر اعظم دورہ چین کے دوران چینی صدر، وزیر اعظم سمیت اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریںگے، پاکستانی اور چینی قیادت کی ملاقاتوں میں سی پیک منصوبے میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، وزیر اعظم عمران خان کو دورہ چین کی دعوت چینی صدرشی جن پِنگ نے دی ۔