میر شکیل الرحمن کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری
لاہور کی احتساب عدالت نے ایڈیٹر انچیف جنگ، جیو میر شکیل الرحمن کے خلاف غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کے الزام میں جسمانی ریمانڈ دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ جمعہ کو احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم میں قرار دیا کہ ڈی جی ایل ڈی اے اور وزیراعلی نواز شریف کے سیکرٹری کے بیانات مزید تحقیقات کے متقاضی ہیں۔جج نے یہ بھی قرار دیا کہ تفتیشی افسر پتہ لگائے کہ کیا میر شکیل الرحمن کو قانون کے مطابق ایگزمپشن پر پلاٹ دیے گئے یا نہیں۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر انکوائری سچائی کے اصولوں پر کرے، حقائق سامنے لائے اور آئندہ سماعت تک تحقیقات مکمل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کرے۔عدالت نے میر شکیل الرحمن کو 7 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں