بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق
بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے -4افراد جاں بحق باپ بیٹازخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں71/EB میں محنت کش محمدرمضان اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر میں موجودتھا کہ خستہ دیوار گرنے سے ملبے تلے ماں بیٹی دب گئے جنہیں فوری طورپر ملبے سے نکال رہے تھے کہ خستہ چھت زمین بوس ہوگئی جس کے نیچے دب کر 45سالہ شریفاں بی بی زوجہ رمضان ،17 سالہ شہزاد ،، 16سالہ جواد8سالہ فرح جاں بحق ہوگئے جبکہ12 سالہ شان اور60سالہ محمد رمضان زخمی ہوگئے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کی نعشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال پہنچادیا گیا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔ شہر اورگردونواح میں موسلہ دھار بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری گلیوں اوربازاروں میں پانی تالاب کا منظرپیش کرنے لگا نشیبی علاقے بھی زیرآگئے گندم کی تیار فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ تاحال بارشوں کا سلسلہ تھم نہ سکا